بوڑھی خاتون کی بلاول بھٹو کو پولیس رویے کی شکایت ، گلے لگا لیا

بوڑھی خاتون کی بلاول بھٹو کو پولیس رویے کی شکایت ، گلے لگا لیا
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراری کو قومی اسمبلی کے باہر ایک بوڑھی عورت نے روک لیا ، پولیس کے بیہمانہ تشدد کی شکایت کی ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہائوس کے باہر موجود تھے کہ راستے میں ایک بوڑھی عورت نے ان کا راستہ روک لیا۔

بلاول بھٹو نے وجہ دریافت کی تو بوڑھی عورت نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اور ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے خاتون کی شکایت سن کر طنزیہ مسکرائے اور کہا کہ یہ ریاست مدینہ میں عوام کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے ۔

بلاول نے متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے بوڑھی عورت کو گلے سے لگا لیا اور اس کے ساتھ سیلفی بھی بنائی ۔