ایران نے عرب سربراہی اجلاس کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

ایران نے عرب سربراہی اجلاس کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا
کیپشن: image by facebook

تہران : ایران نے عرب سربراہی اجلاس میں اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے عرب سربراہی اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایران کی خطے میں بڑھتی ہوئی شر انگیزیوں کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے ۔

سعودی عرب کے شاہ سلمان نے عرب ممالک کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ خطے میں ایرانی اشتعال انگیزیوں کو روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔

ایران نے عرب ممالک کے اجلاس کے دوران لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے رد کر دیا ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی IRNA کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے بعض عرب ممالک کے سربراہان کی جانب سے بے بنیاد الزامات کو رد کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم سعودی کوششوں کو امریکا اور صیہونی حکومت کی طرف سے علاقائی رائے کو ایران کے خلاف کرنے کی مایوسانہ کوششوں کے حصے کے طور پر دیکھتے ہیں۔