جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس معاملہ : وزارت قانون نے اہم بیان جاری کردیا

 جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس معاملہ : وزارت قانون نے اہم بیان جاری کردیا
کیپشن: Image Source: Islamic Republic Of Pakistan Twitter Account

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس ایف بی آر اور ایسٹ ریکوری یونٹ کی شکایت پر بھجوایا گیا جس کا وزارت قانون سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


تفصیلات کے مطابق ، وزارت قانون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس ایف بی آر اور ایسٹ ریکوری یونٹ کی شکایت پر بھجوایا گیا۔ وزارت قانون دونوں اداروں کی کی شکایات پر کاروائی کا پابند ہے۔ وزارت قانون کی جانب سے ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھا یا گیا اور نہ ہی وزارت قانون کے پاس ججز کے اثاثے چیک کرنے کا کوئی نظام موجود ہے۔ وزارت قانون پر ریفرنس کا الزام بے بنیاد ہے۔


وزرات قانون نے اس بات کی بھی تردید کی ہے کہ ریفرنس میں جان بوجھ کر سخت زبان کا ستعمال کیا گیا جسے صدر مملکت نے تبدیل کروایا ہے,ایوان سے صدر سے نہ کوئی ہدایت آئی اور نہ ریفرنس کی تحریر کو تبدیل کیا گیا ہے۔