پی سی بی رواں برس جنوبی افریقی ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے پر عزم

پی سی بی رواں برس جنوبی افریقی ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے پر عزم
کیپشن: image by facebook

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی اولین ترجیح ہے ، رواں برس جنوبی افریقی ٹیم کے دورہ پاکستان کو یقینی بنائیں گے ۔

واضح رہے کہ ستمبر دو ہزار سترہ میں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان فاف ڈو پلیسز نے ورلڈ الیون کی ٹیم کی لاہور کیخلاف میچ میں کپتانی کی تھی جوکہ لاہور میں کھیلا گیا تھا۔