صہیونیوں کو مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال نہیں   کرنے دینگے ،اسماعیل ہانیہ

صہیونیوں کو مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال نہیں   کرنے دینگے ،اسماعیل ہانیہ

دوحہ:اسلامی تحریک مزاحمت  (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ریاستی مشینری مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرنے اور تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی سازش کررہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں ا نہوں نے کہا کہ ان کی جماعت غاصب صہیونیوں کی طرف سے مقدس مقام کی بے حرمتی کو ناکام بنائے گی۔

ا نہوں نے کہا  کہ اسرائیلی ریاست اور اس کے تمام ریاستی ادارے کورونا کی وبا سے فائدہ اٹھا کر اپنے ناپاک عزائم کو آگے بڑھانے اور القدس اور مسجد اقصیٰ کے حوالے اپنی سازشیں آگے بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی اور ان کی مسجد اقصیٰ سے بے دخلی کو مسلمانوں کے مذہبی معاملات اور عبادت کے حق میں کھلی مداخلت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی قبلہ اول کے خلاف اپنی سازشوں کوآگے بڑھانے میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔