ماسک نہ پہننے پر سعودی عرب میں ایک ہزار ریال جرمانہ

ماسک نہ پہننے پر سعودی عرب میں ایک ہزار ریال جرمانہ

جدہ  :سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ملک میں جاری کرونا کی وبا پرقابو پانے کے لیے نئے اور سخت حفاظتی انتظامات کیلئے  نئے کورونا پروٹوکول کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ نئے ضابطہ اخلاق کے تحت پبلک مقامات میں چہرے پر ماسک کو لازمی قرار دیا ہے اور ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔

اسی طرح سعودی وزارت داخلہ نے شہریوں کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ پبلک مقامات پر سماجی دوری کو یقینی بنائیں اور اپنا بخار چیک کرائیں۔