میرا کا قرنطینہ کے دوران خود پر لکھی گئی کہانی پر ٹیلی فلم بنانے کا اعلان

میرا کا قرنطینہ کے دوران خود پر لکھی گئی کہانی پر ٹیلی فلم بنانے کا اعلان

لاہور:لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ امریکہ میں موت کوقریب سے دیکھا ہے اس لیے اب میری زندگی بدل گئی ہے، میرے پاس اب بہت کم وقت ہے ،خدا سے دعا ہے کہ میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے ،قرنطینہ کے دوران خود پر کہانی بھی لکھی ہے جسے ٹیلی فلم میں پیش کروں گی ۔ 

میرا نے کہا کہ امریکہ میں سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا لیکن وہاں پر اچانک ہر گلی سے جنازے اٹھنے شروع ہو گئے اور میں نے ہر جگہ قبرستان کا منظردیکھا۔

میرا نے بتایا کہ میں نے وہاں پر ڈانس پرفارمنس دینی تھی لیکن پھر یہ لمحہ بھی آیاکہ ایک لمحہ کا بھروسہ نہیں تھا۔ میرا نے کہا کہ سب یہیں چھوڑکرجاناہے، میرا پہلی دفعہ خود کو اللہ کے قریب پایا اوریوں لگا میری اس ذات کریم سے ملاقات ہوئی ہے، ایسا بھی لگا کہ میری روح پروازکرگئی ہے،پھرپتہ چلا کہ ابھی میں زندہ ہوں۔

میر انے کہا کہ جب پاکستان پہنچی تو سجدہ کیا کیونکہ مجھے یہیں مرناہے، مجھے اسی مٹی میں اپنے آبائی قبرستان میں دفن ہوناہے جہاں پراپنی قبر کی جگہ بھی رکھی ہے۔ میرا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اچھے کاموں کیلئے جان قربان کر دوں گی ۔میں موت سے ڈرتی نہیں ہوں لیکن میرے جذبات وہ ہیں جواللہ والوں کے ہوتے ہیں جنہیں اللہ نظرآتاہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میرا بہت کم وقت ہے ، میرے پاس بہت کم وقت ہے ،خدا کی ذات سے دعا ہے کہ میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے،خدایا کرم فرما دل بدل دے۔ میرا نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان میں قرنطینہ کے دوران خود پر کہانی لکھی ہے جسے ٹیلی فلم کی صورت پیش کروں گی۔