دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری، مرنے والوں کی تعداد 35 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز  

Corona continue around the world, with the death toll exceeding 3.556 million
کیپشن: فائل فوٹو

واشنگٹن: دنیا بھر میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے وار جاری ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک اس موذی مرض سے سترہ کروڑ دس لاکھ بتیس ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ پینتیس لاکھ چھپن ہزار سات سو چوبیس افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس سے صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد پندرہ کروڑ اکتیس لاکھ سے زیادہ اور فعال کیسوں کی تعداد ایک کروڑ ترتالیس لاکھ چھیالیس ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد چھ لاکھ نو ہزار پانچ سو چوالیس تک پہنچ گئی ہے جبکہ تین کروڑ چالیس لاکھ ترتالیس ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

انڈیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دو کروڑ اسی لاکھ چھیالیس ہزار سے زائد ہے اور تین لاکھ انتیس ہزار ایک سو پچیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پینسٹھ لاکھ پندرہ ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور چار لاکھ باسٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

فرانس میں چھپن لاکھ چیاسٹھ ہزار ایک سو تیرہ افراد متاثر اور ایک لاکھ نو ہزار چار سو دو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ترکی میں باون لاکھ بیالیس ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ مرنے والوں کی تعداد سیتالیس ہزار چار سو پانچ تک پہنچ گئی ہے۔

روس میں پچاس لاکھ تریسٹھ ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ ستائیس ہزار سات سو اکیاسی ہے۔ برطانیہ میں چوالیس لاکھ چوراسی ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور ایک لاکھ ستائیس ہزار سات سو اکیاسی اموات ہو چکی ہیں۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کا سب سے پہلا کیس 17 نومبر 2019ء کو رپورٹ ہوا تھا۔