سونا سستا ہو گیا

سونا سستا ہو گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری ہے اور ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے اور 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے کیساتھ 96 ہزار 280 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1 ڈالر کم ہو کر 1903 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 12ہزار 100 روپے ہو گئی تھی 10 گرام سونے کی قیمت 258 روپے اضافے کیساتھ 96 ہزار 108 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 9 ڈالر اضافے سے 1904ڈالر فی اونس رہی تھی۔