پی سی بی نے سرفراز احمد کی یو اے ای روانگی سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

پی سی بی نے سرفراز احمد کی یو اے ای روانگی سے متعلق بڑا اعلان کر دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانگی کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑیوں کو ابوظہبی پہنچانے کا انتظام مکمل کرلیا ہے اور پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد آج رات ہی کراچی سے براستہ بحرین روانہ ہو رہے ہیں۔ 
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد ، زید عالم اور ذیشان اشرف کل صبح ابوظہبی پہنچ جائیں گے جبکہ اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ سرفراز احمد پی ایس ایل 6 میں شرکت کیلئے آج بھی یواے ای روانہ نہیں ہوسکیں گے، اطلاعات تھیں کہ فلائٹ دستیاب نہ ہونے پر یواے ای روانگی کیلئے انہیں مزید ایک دن انتظار کرنا پڑے گا۔