کورونا ویکسین کی 2 خوراکیں لگوانے والے پاکستانی یورپ میں داخل ہو سکیں گے

کورونا ویکسین کی 2 خوراکیں لگوانے والے پاکستانی یورپ میں داخل ہو سکیں گے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: کورونا ویکسین کی 2 خوراکیں لگوانے والے پاکستانی اور دیگر ممالک کے شہریوں کو یورپ میں داخلے کی اجازت ہو گی اور انہیں 14 روز تک قرنطینہ اختیارکرنے کی ضرورت بھی نہیں ہو گی۔ 
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ ویکسین کی 2 خوراکیں لگوانے والوں کو یورپی ممالک میں داخلے کی اجازت دی جائے اور اس حوالے سے جلد ہی حتمی اعلان کیساتھ ساتھ مزید معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔ 
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے حتمی اعلان کے بعد پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہری کورونا ویکسین کی 2 خوراکیں لگوانے کا سرٹیفکیٹ دکھا کر یورپی یونین کے ممالک میں بلا روک ٹوک داخل ہوسکیں گے اور انہیں کوویڈ 19 کے ٹیسٹ یا 14 دن کے قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک انفرادی طور پر بھی اس حوالے سے فیصلہ لے سکتے ہیں کہ مسافروں کو ویکسین کے بعد داخل ہونے دیا جائے یا پھر انہیں کوویڈ ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط پوری کرنی ہوگی تاہم کہا جا رہا ہے کہ رواں ہفتے یورپی یونین کے بیشتر ممالک میں زندگی معمول پر آنے کی قوی امید ہے۔