حکومت کا 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا فیصلہ، رجسٹریشن کب شروع ہو گی؟

حکومت کا 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا فیصلہ، رجسٹریشن کب شروع ہو گی؟
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے 3 جون سے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔ 
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ جمعرات 3جون سے 18سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ویکسین لگوانے کے تمام اہل افراد کی ویکسی نیشن کا عمل شروع ہوجائے گا اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ ویکسی نیشن کروانے کیلئے جلد از جلد رجسٹرڈ کروائیں کیونکہ کورونا وباءکو شکست دینے کا واحد طریقہ ویکسین ہی ہے۔ 

0c35db485d9b74748b60fdca69367c8e


دوسری جانب پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی مثبت شرح 10 فیصد تک پہنچ گئی تھی جو اب 4 فیصد پر آ گئی ہے جو خوش آئند بات ہے اور ایسا صرف اور صرف سخت فیصلوں کے باعث ہی ہوا۔ 
اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کاسلسلہ تیز ہوگیا ہے اور گزشتہ روز سب سے زیادہ 3 لاکھ ویکسین لگائی گئی ہیں جبکہ اب تک 70 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگوائی جا چکی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی جائے اور اس حوالے سے بھرپور مہم بھی چلائیں گے۔