سندھ میں بھی  ایمرجنسی سروس ریسکیو  1122 کا آغاز

سندھ میں بھی  ایمرجنسی سروس ریسکیو  1122 کا آغاز

کراچی: سندھ میں  ایمرجنسی ریسکیو  سروس  1122 کا آغاز ہو گیا، ابتدائی طور پر سروس میں ابتدائی طور  پر  50 ایمبولینس استعمال   کی جائیں گی، جن کی تعداد  بتدریج 230 تک بڑھائی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے  ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کا افتتاح کر دیا،ریسکیو 1122کے 6 اسٹیشنز کراچی اور ایک لاڑکانہ میں تعمیر کیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ریسکیوکےساتھ فائربریگیڈ، کےایم سی اور پولیس کو بھی منسلک  کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے دعا زہرہ کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی 2کم عمربچیوں نے پنجاب میں شادی کی،سندھ قانون کے مطابق کم عمر بچیاں شادیاں نہیں کرسکتیں۔دعازہراکے بارے میں اطلاعات ملی ہیں وہ اس وقت خیبرپختونخوا میں ہے جبکہ دوسری بچی پہلے لاہور میں ٹریس ہوئی،پولیس گئی تو وہ نکل گئے پھر وہ خیبرپختونخوا میں ٹریس ہوئی،
جیسے ہی معلوم ہوا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے بات کی اور کہا مدد کریں جبکہ آئی جی خیبرپختونخوا سے بھی اس سلسلے میں تعاون کرنے کیلئےرابطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل عدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا، عدلیہ کا ہم بہت احترام کرتے ہیں۔


آئی جی سندھ کے معاملے پر مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سینئرپولیس افسر کو قائم مقام آئی جی لگایا گیا، ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کی مستقل تعیناتی کیلئے وفاق سے بات چیت کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں