چوہدری پرویز الٰہی کا پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں واپس جانے کا مشورہ

چوہدری پرویز الٰہی کا پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں واپس جانے کا مشورہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءاور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو قومی اسمبلی سے استعفے واپس لینے کا مشورہ دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی کے رہنماءو سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات ہوئی جس دوران سپیکر پنجاب اسمبلی نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے استعفوں پر نظرثانی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ استعفیٰ واپس لے لیں تو بہتر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے کا جمہوری فورم ہے، تحریک انصاف ایوان سے باہر آکر اپنے لئے مزید مشکلات پیدا کرے گی، تحریک انصاف کو پارلیمان کے اندر اور باہر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آپ کے مشورے سے آگاہ کروں گا جبکہ چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب میں 20 حلقوں پر ضمنی انتخاب کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مصنف کے بارے میں