عازمین حج کی موجیں لگ گئیں حج اخراجا ت پر سبسڈی دینے کا اعلان 

عازمین حج کی موجیں لگ گئیں حج اخراجا ت پر سبسڈی دینے کا اعلان 

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے عازمین حج لے لئے ڈیڑھ لاکھ فی حاجی سبسڈی کی منظوری دے دی، اب سرکاری حج پیکیج سات لاکھ اور ساڑھے چھ لاکھ وپے تک ہوگا، حاجیوں کو سبسڈی دینا شرعی عمل ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کی حج سبسڈی کو غیر شرعی قرار دینا رائے ہے فیصلہ نہیں ہے ،فیصلہ وفاقی کابینہ نے کردیا ہے بینکوں میں سودی اور غیر سودی رقم پڑی ہوتی ہے اس میں حلال اور حرام کی تمیز نہیں کی جاسکتی اس لئے عازمین حج کو اس میں سے سبسڈی دینا جائز ہے ۔

وفاقی وزیر مذہبی امورمفتی عبدالشکور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  حج اخراجات اور قواعد وضوابط سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دوسال بعد حج ہونے جارہا ہے ،موجودہ حکومت نے عازمین حج کیلئے بہتر اقدامات کیلئے پہلے دن سے ہی کوششیں شروع کر دیں تھیں ،انہوں نے کہا ہماری وزارت نے بروقت حج کی تیاریاں شروع کردیں تھیں ،حج اخراجات میں اضافہ سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا یہ ہمیں ورثہ میں ملا ہے ۔

وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکو ر نے مز ید کہا حج اخراجات میں اضافہ کی بڑی وجہ سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جو روپیہ گر ا اُسی وجہ سے اخراجات میں اتنا اضافہ ہو چکا ہے،سابق حکومت اگر ہوتی تو یہ حج گیارہ لاکھ تک پہنچتا  لیکن ہماری حکومت نے محنت کی اور اخراجات کو آٹھ لاکھ تک لے آئے ۔

انہوں نے کہا شمالی ریجن کے لئے آٹھ لاکھ اکیاون ہزار جبکہ جنوبی ریجن آٹھ لاکھ ساٹھ ہزار پیکیج بنتا تھا ،وفاقی کابینہ کا شکریہ کہ انہوں نے اللہ کے مہمانوں کے لئے ایک لاکھ پچاس ہزار کی سبسڈی  کی منظوری دے دی ہے ،ہم نے سعودی عرب کے دورے میں اخراجات کم کرائے ہیں ،وفاقی وزیر نے کہا ہم حج چھبیس سو ریال والی رہائش اکیس سو میں لی ہے ،مدینہ میں نو سوریال کی بجائے سات سوریال پر رہائش گاہیں لی ہیں ،کھانے میں اخراجات کم کرائے ہیں ،دوہزار بارہ کے بعد پہلی مرتبہ حج رہائش گاہیں کم فاصلے پر لی ہیں۔

حج تفصیلات بتاتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا 80 فیصد عازمین کی ورکشاپس کا عمل ہم مکمل کرچکے ہیں ،روڈ ٹو مکہ کے سلسلے میں پہلی فلائٹ 6 جون کو روانہ ہوگی ،حج پر کل اخراجات 8 لاکھ 60 ہزار آئیں گے ،جنوبی علاقوں کے لئے یہ اخراجات 8 لاکھ 50 روپے ہزار ہوں گے،مکہ میں رہائش پر 1 لاکھ بارہ ہزار روپے جبکہ مدینہ میں رہائش کے 38 ہزار روپے اخراجات ہوں گے،ٹرانسپورٹ پر ساڑھے 84 ہزار روپے خرچ ہوگا، خوراک پر 56 ہزار روپے جبکہ سعودی عرب کے حج اخراجات 3 لاکھ روپے ہیں۔

مفتی عبد الشکو ر نے کہا حاجیوں کو سبسڈی دینا شروع کر دی ہے ،اب حج قربانی کے بغیر حج سات لاکھ اور ساڑھے چھ لاکھ کے درمیان ہوگا ،دوسری طرف  قربانی 45 ہزار روپے جبکہ ویزہ فیس 16 ہزار روپے ہوگی۔