ایف بی آر نے رواں سال کتنا ٹیکس اکھٹا کیا ؟تفصیلات سامنے آگئیں 

ایف بی آر نے رواں سال کتنا ٹیکس اکھٹا کیا ؟تفصیلات سامنے آگئیں 

لاہور:فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال میں اکھٹے کئے گئے محصولات کی تفصیلات جاری کر دیں ، ایف بی آر نے 5349 ارب کے محصولات اکٹھےکئے ہیں، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں محصولات میں 28.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایف بی آر ترجمان کے مطابق  گزشتہ مالی سال جولائی تا مئی کے عرصےمیں حاصل شدہ محصولات 4164ارب روپے تھے، رواں مالی سال کے مئی کے مہینے میں 490 ارب روپے کے محصولات اکٹھے ہوئے ہیں، جو گزشتہ مالی سال کے مئی کے مقابلے میں 26.8 فیصد زیادہ ہیں۔ 

گزشتہ مالی سال میں مئی کےمہینے میں 387ارب روپے جمع ہوئے تھے، رواں مالی سال مئی کے مہینے میں 30.4 ارب روپے کے ری فنڈز جاری کئے گئے ،  گزشتہ مالی سال کے مئی کے مہینے میں جاری ہونے والے ری فنڈز 21.1ارب روپے تھے۔

 جولائی 2021 تا مئی  2022 تک 295.5 ارب روپے بطور ری فنڈ جاری کئے گئے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 224.2 ارب روپے ری فنڈ کئے گئے، ری فنڈز کی رقم گزشتہ سال کے مقابلے میں 31.8 فیصد زیادہ ہے۔