پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا ہے، مفتاح اسماعیل

پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا ہے، مفتاح اسماعیل
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان کی موجودہ صورتحال میں امکانات بہت زیادہ ہیں کہ ہم ڈیفالٹ کر جائیں گے۔ پاکستان کو فوری طور پر نئے آئی ایم ایف پرگرام کی جناب جانا ہو گا۔ 

 سابق وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جون میں آئی ایم ایف پروگرام کے 4 سال مکمل ہوجائیں گے۔ 

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے بغیر پاکستان ایک سہ ماہی تو نکال لے گا لیکن دوسرے سہ ماہی یعنی اکتوبر سے دسمبر تک پاکستان کا آئی ایم ایف کے بغیر گزارنا تقریباً ناممکن ہے۔ پاکستان کو فوری طور پر نئے آئی ایم ایف پروگرام کی طرف جانا ہوگا۔

سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نواں ریوینیو بہتر انداز میں مکمل کرلیتا ہے تو نئے پروگرام میں آسانی ہوگی۔

دوسری جانب سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ رجیم چینج کے بعد سے افراط زر کی شرح 3 گنا بڑھ چکی ہے۔ پاکستانی کرنسی 14 ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں 100 روپے سے زیادہ نیچے گری۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو پاکستان مشکلات سے نکلے گا۔ آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ 

مصنف کے بارے میں