بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ
سورس: File

اسلام آباد: حکومت نے غریب عوام پر بجلی کا بم گرا دیا۔ نیپرا نے بجلی1 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

 نیپرا نے ڈسکوز کے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل کرلی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ منظوری سے عوام پر 12 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے ایک پیسے اضافے کی درخواست دی۔ نیپرا نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی۔

نیپرا حکام کا کہنا ہےکہ فی یونٹ اضافےکا اطلاق کے الیکٹرک صارفین کے علاوہ  ڈسکوز کے تمام صارفین پرہوگا۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 3 ارب 72 کروڑ 50 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

چیئرمین نیپرا نے مزید کہا ہےکہ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرےگی۔

مصنف کے بارے میں