سابق وزیر اعظم کی آج چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات

سابق وزیر اعظم کی آج چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات

لاہور: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس  آج پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے اہم ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، ملاقات سے قبل سردار تنویر الیاس نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری سرور سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات دونوں رہنماؤں کی جانب سے مستقبل میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

چوہدری شجاعت سے ملاقات سے متعلق تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ رہے ہیں اکٹھے چل کر کیسے قوم کیلئے بہتری لاسکتے ہیں۔