یمنی زیدی کی شاہ رخ کے ساتھ،یادگار تصویروائرل

یمنی زیدی کی شاہ رخ کے ساتھ،یادگار تصویروائرل

لاہور: پاکستانی اداکارہ یمنی زیدی کی  بالی وڈکنگ شاہ رخ خان کے ساتھ یادگار تصویر وائرل ہورہی ہے۔ یمنی نے جیسے ہی یہ تصویر انسٹا گرام پر اپ لوڈ کی اس پر پرستاروں نے کمنٹس دینا شروع کردئے ، بہت سے لوگ تو غلط فہمی کا بھی شکار ہوگئے ۔

پاکستانی اداکارہ یمنی زیدی کی  بالی وڈکنگ شاہ رخ خان کے ساتھ جو تصویر  وائرل ہورہی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ یہ تصویر تو لندن میں مادام تسائو میوزیم میں شاہ رخ خان کے مومی مجسمے کی ہے۔  یمنی زیدی ان کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ یمنی زیدی  کے مطابق یہ تصویر انہوں نے کافی عرصہ  قبل مادام تسائو میوزیم  میں لی تھی ۔مادام تسائو میوزیم میں بہت سی مشہور شخصیات کے مومی مجسمے ہیں۔

یمنی زیدی اس وقت ٹی وی پرڈرامہ "تیرے بن " سے کافی شہرت حاصل کررہی ہیں ۔ اس ڈرامے میں وہ  اداکار وہاج علی کے ساتھ کافی پذیرائی حاصل کررہی ہیں ۔ اس ڈرامے میں دونوں کی جوڑی کو سراہاجارہا ہے اور  یہ ڈرامہ  دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبول ہورہاہے ۔

مصنف کے بارے میں