ڈھاکہ سے کوالالمپور جانے والے طیارے کوپینانگ میں اتار لیاگیا

ڈھاکہ سے کوالالمپور جانے والے طیارے کوپینانگ میں اتار لیاگیا

ڈھاکہ: ڈھاکہ سے کوالا لمپور جانے والے طیارے کو پینانگ میں ہنگامی طور پر اتار لیاگیا۔بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے پرواز میں ایمرجنسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ اس وجہ سے طیارے کو ملائیشیا کے قریبی پینانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملائیشیا کی باٹک ایئر لائن کی پرواز ڈھاکا سے روانگی کے بعد 3 گھنٹے کا سفر طے کیاتھا ۔ یہ طیارہ  ملائیشیا پہنچا ہی تھا کہ  گلف آف تھائی لینڈ پر پرواز کے دوران بوئنگ 737 میکس 8 طیارے سے ریڈار کو ہنگامی صورتحال کے سگنل موصول ہوئے۔ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرنے پر طیارے کو ملائیشیا کے قریبی جزیرے کے پینانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔