پاکستان کی آئی ایم ایف کو"شٹ اپ "کال ،اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے:حکومت

پاکستان کی آئی ایم ایف کو

اسلام آباد:اندرونی وداخلی معاملات میں مداخلت  کے بیانات کی وجہ سے حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو" شٹ اپ" کال دی ہے۔  وفاقی حکومت کاکہنا ہےکہ    آئی ایم ایف کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت  ہر گز نہیں دیں گے ۔ 

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے  آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کے بیان کو پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا کاکہنا ہے کہ  پاکستان قانون کے مطابق ہی چل رہا ہے۔  آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان غیر معمولی نوعیت کا ہے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت آئی ایم ایف کا مینڈیٹ نہیں ہے۔  قرض پروگرام میں تاخیر پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں کے مفاد میں نہیں ہے۔ وزیراعظم نےایم ڈی آئی ایم ایف کو شرائط پر عمل درآمد اور پروگرام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ امید ہے نئے بجٹ سے پہلے سٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا، 30 جون کو آئی ایم ایف پروگرام ختم ہو جائے گا۔ آئی ایم ایف سے ڈیل نہ ہوئی تو وزارت خزانہ آنکھیں بند کر کے نہیں بیٹھی، ہر وقت پلان بی بھی موجود ہوتا ہے۔ ہماری ترجیح آئی ایم ایف پروگرام ہے، نئے مالی سال کا بجٹ الیکشن ایئربجٹ ہو گا۔نیا بجٹ 9 جون کے حساب سے تیار کیا جا رہا ہے۔  نئے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا، کوشش ہوگی عام آدمی پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، آئی ایم ایف پاکستان کو ٹارگٹڈ سبسڈی کی اجازت دیتا ہے۔

مصنف کے بارے میں