شمالی وزیر ستان: پولیو ٹیم پر دہشتگردوں  کا حملہ،سرچ آپریشن میں فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

شمالی وزیر ستان: پولیو ٹیم پر دہشتگردوں  کا حملہ،سرچ آپریشن میں فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

شمالی وزیرستان :شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وار م میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں  نے حملہ کردیا۔شمالی وزیرستان کے علاقے   میں پولیو ٹیم دہشت گردوں کے نشانے کی زد میں آگئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی فورسزاور   دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  سرچ آپریشن کے دوران  فائرنگ کے تبادلے میں    سپاہی ثاقب الرحمان  شہید  ہوئے۔ تاہم  سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں پولیو ٹیم کو بحفاظت  نکالاگیا  اور کوئی مزید جانی نقصان نہیں ہوا ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے  پرعزم ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سرچ آپریشن  جاری رہتا ہے۔  بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں  عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں