پاکستان کے ٹی20 میں عالمی نمبر 1 بننے کا امکان

پاکستان کے ٹی20 میں عالمی نمبر 1 بننے کا امکان

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو کلین سوئپ کیا جس کی بدولت انہیں 3 اہم پوائنٹس مل گئے ہیں اور قومی ٹیم کے پوائنٹس کی تعداد 124 ہو گئی ہے جس کے ساتھ ہی پاکستان کے ٹی20 میں نمبر ون بننےکے امکانات بڑھ گئے۔لیکن اس کیلئے بھارت کو نیوزی لینڈ کو یکم نومبر کو ہونے والے ٹی 20 میچ میں شکست دینا ہوگی ۔ اگر بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کو ٹی 20 میچ میں شکست دیتی ہے تو پھر پاکستان ٹی 20 میں پہلی پوزیشن حاصل کر لے گا۔

تاہم اگر کیویز بھارت کے خلاف ٹی20 سیریز 2-1 سے ہارا تو پاکستان نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بن جائے گی البتہ اگر نیوزی لینڈ نے سیریز میں کامیابی حاصل کی تو پاکستان دوسرے نمبر پر ہی رہے گا۔

پاکستان ٹیم  ایک پوائنٹ کے فرق سے  بدستور دوسری پوزیشن پر موجود ہے جبکہ ویسٹ انڈیز تیسرے، انگلینڈ چوتھے، بھارت پانچویںِ جنوبی افریقہ چھٹے، آسٹریلیا ساتویں، سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں جبکہ بنگلادیش کی ٹیم دسویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ 

پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں اب تک چودہ میں سے بارہ ٹی ٹوئنٹی جیتے جبکہ اسے صرف دو میں شکست ہوئی۔