نواز شریف کے بعد احمد شہزاد بھی" مجھے کیوں نکالا" کلب میں شامل ہو گئے

 نواز شریف کے بعد احمد شہزاد بھی

لاہور:”مجھے کیوں نکالا “ پاکستان میں ایک مقولہ بن گیا ہے ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کوجب وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کے ہٹایا گیا تو انہوں نے یہ جملہ استعمال کیا اور اس کے بعد سے اب تک یہ جملہ ایک مقولے کی شکل اختیار کر گیا ہے ۔لاہور میں ایک موٹر سائیکل سوار کو" مجھے کیوں نکالا" کی نمبر پلیٹ لگانے پر جرمانہ بھی کیا گیا لیکن پاکستانی عوام ہیں کہ پھر بھی باز نہیں آتے ۔ اتوار کے دن سری لنکا کیخلاف لاہور میں کھیلے گئے میچ میں احمد شہزاد کے ایک پرستار نے انہیں ٹیم میں شامل نہ کرنے پر انوکھا احتجاج کرڈالا۔ پرستار نے احمد شہزاد کی تصویر والا ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پردرج تھا ”مجھے کیوں نکالا“۔


لگتا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد بھی ”مجھے کیوں نکالا“ کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ون ڈے سیریز اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں کوئی خاص قابل ذکر کارکردگی نہ دکھانے پرقومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین احمد شہزاد سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم میں شامل نہیں تھے۔