امیتابھ بچن نے اپنی بیماری کے باعث "کون بنے گاکروڑ پتی" کوخیر باد کہہ دیا

امیتابھ بچن نے اپنی بیماری کے باعث

ممبئی: بگ بی کے نام سے مشہور اداکار امیتابھ بچن ایسی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کے باعث ان کومجبورا معروف شو "کون بنے گاکروڑ پتی" کوخیر بادکہنا پڑگیا۔
معروف اداکار امیتابھ بچن نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ گلے کے مرض میں مبتلا ہیں ، ان کو گلے میں سوجن اوردرد ہے۔اس کے علاوہ بولنے میں دقت بھی ہے جس کے باعث ان کو نہ صرف "کون بنے گا کروڑ پتی" کو خیر بادکہنا پڑا بلکہ ان کا علاج بھی جاری ہے۔
امیتابھ بچن نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مجھے بہت محبت دی ہے اورمیرے شو"کون بنے گا کروڑ پتی"کو کامیاب بنایا ہے۔


یاد رہے کہ امیتابھ بچن بھارتی فلم انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں اور ان کا ریالٹی شو "کون بنے گا کروڑ پتی"معروف بھارتی شو ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کا پسندیدہ شو بھی ہے لیکن رواں سال وہ کچھ اقساط کے بعد ہی اختتام پذیر ہو گیا ہے۔