مخصوص ٹولہ دنیا کو پیغام دے رہا ہے پاکستان کامیاب ریاست نہیں، بابر اعوان

مخصوص ٹولہ دنیا کو پیغام دے رہا ہے پاکستان کامیاب ریاست نہیں، بابر اعوان

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے  رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے مخصوص ٹولہ دنیا کو پیغام دے رہا ہے پاکستان کامیاب ریاست نہیں۔ملک بدترین معاشی اور آئینی بحران کا شکار ہے۔یہ سمجھتے ہیں اگر ہم نہیں تو نظام نہیں چل سکتا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست، معیشت اور مستقبل کے فیصلے باہر ہو رہے ہیں۔ملک میں آزادانہ انتخابات فوری طور پر ہونے چاہئیں۔ابہام اور بحران کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔انہوں نے کہا کہ افواہوں کی فیکٹریاں اب بند ہونی چاہئیں۔پاکستان میں پارلیمانی طور پر بھی سسٹم تقسیم ہوچکا ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ جہاں ضرورت ہوگی عمران خان پیش ہوں گے۔سپریم کورٹ کا جاوید ہاشمی کیس میں فیصلہ موجود ہے۔انہوں نے الیکشن 2018 کے بارے مین بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کسی حلقے کو بھی خالی نہیں رکھا جاسکتا۔