سعودی عرب میں یورینیئم نکالنے کی منصوبہ بندی شروع

سعودی عرب میں یورینیئم نکالنے کی منصوبہ بندی شروع

ریاض: سعودی عرب کے جوہری سکیموں کی تیاری پر مامور سرکاری ادارے کے سربراہ ہاشم یمانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایٹمی توانائی کے پروگرام کے تحت یورینیئم نکالے گا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایٹمی ایندھن کی تیاری میں خود کفیل بننے کا اہتمام کریگا۔

انہوں نے کہا کہ یورینیئم نکالنے سے سعودی عرب کو مالی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 2018ءکی تیسری سہ ماہی تک تمام ایٹمی ضوابط جاری کردیئے جائیں گے۔یاد رہے کہ ایسے میں سعودی عرب ایٹمی توانائی سے استفادہ کرنے والے خلیجی ممالک میں امارات کے بعد دوسرا ملک ہوگا۔

یاد رہے سعودی عرب نے اگر ایٹمی توانائی میں خود کفالت حاصل کر لی تو آنے والے سالوں میں سعودی عرب ایٹم بم بنانےکے قابل ہو جائے گا۔