روسی وزیر اعظم نے حکام کو پاکستان کی مدد کرنے کا حکم دے دیا

روسی وزیر اعظم نے حکام کو پاکستان کی مدد کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد :روسی وزیراعظم دیمتری میدویدف نے پاکستان سے ایل این جی معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے روسی وزارت توانائی کو ہدایات جاری کردیں۔

روسی وزیراعظم کی پاکستان سے ایل این جی معاہدے کی ہدایت

روسی وزیراعظم کی جانب سے وزارت توانائی کو جاری ہدایت کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان لیکویفائڈ نیچرل گیس معاہدہ ابتدائی طور پر تین سال کے لیے ہوگا جس کے بعد مزید تین سال کی توسیع اور پھر لامحدود بار توسیع ہوگی۔

ٹینڈر شائع کیے بنا ایک کمپنی سے معاہدہ ہوگا جو اسٹیٹ ہولڈر کمپنی یعنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ بن جائے گی۔معاہدے کا اطلاق دونوں ممالک کی وزارت توانائی کے تعاون سے ہوگا۔