آرمی چیف سے ایرانی سفیر کی ملاقات ،پاک ایران بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے ایرانی سفیر کی ملاقات ،پاک ایران بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال

راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنر ل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے ملاقات کی ہے جس میں پاک ایران بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے دفاعی حکام کے دورے اور تعاون بڑھایا جائے گا ۔اس موقع پر ایرانی سفیر نے خطے میں استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی ۔ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیا ن تعلقات بہتر کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔