ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق چیئرمین پر فرد جرم عائد

 ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق چیئرمین پر فرد جرم عائد

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن جتوانے کیلئے روسی مداخلت کی تحقیقات میں تیزی آ گئی ہے۔ٹرمپ کی انتخابی مہم کے منیجراوران کے بزنس پارٹنر پر فرد جرم عائد کر دی گئی ، دونوں کو نظر بند کردیا گیا ، ٹرمپ کے سابق مشیر پہلے ہی ایف بی آئی کو گمراہ کرنے کا اعتراف کرچکے ہیں۔

ٹرمپ کی مہم کے چیئرمین پال مینا فورٹ اورپال کے بزنس پارٹنر رِک گیٹس پر عائد الزامات میں منی لانڈرنگ اوریوکرین کی سابق روسی حمایت یافتہ حکومت کا ایجنٹ ہونے کے الزامات شامل ہیں.

تاہم دونوں نے خود پر الزامات سے انکار کیا ہے ۔فرد جرم میں ٹرمپ یا ان کی مہم کا کہیں ذکر نہیں ، اسی بات کو بنیاد بناکر ترجمان وائٹ ہاوس نے کہا کہ فرد جرم سے ٹرمپ اور روس کی ملی بھگت کا کوئی ثبوت ظاہر نہیں ہوتا۔

امریکی خفیہ اداروں نے الزام عائد کیا تھا کہ روس نے انتخابی مہم کے دوران ہیلری کلنٹن کی ایسی ای میلز ہیک کرکے افشا کیں اور سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کیا جس سے ڈیموکریٹ امیدوار کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔