بھارت پاکستان کو ٹی 20میں نمبر ون پوزیشن دلائے گا،مگر کیسے؟

بھارت پاکستان کو ٹی 20میں نمبر ون پوزیشن دلائے گا،مگر کیسے؟

لاہور: پاکستان کیساتھ کھیلنے سے انکار کرنے والابھارت اب ایسے نہج پر پہنچ گیا ہےجس کی وجہ سے پاکستان ٹی 20 ٹیم رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ سکتا ہے۔
پاکستان اس وقت 124 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ بھارت نے اب نیوزی لینڈ کیخلاف تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے جس کا پہلا میچ 1 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 4 نومبر اور تیسرا میچ 7 نومبر کو ہو گا۔

 اگر بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو سیریز میں 0-3 سے شکست دیدی تو یہ 122 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ جائے گی اور پاکستان ٹیم 124 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر پہنچ جائے گی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 114 پوائنٹس کیساتھ پانچویں نمبر پر آ جائے گی۔
اگر بھارت 1-2 سے جیتا تو بھارت 118 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہی رہے گا لیکن نیوزی لینڈ 121 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ جائے گا اور پاکستان 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ جائے گا۔


اگر نیوزی لینڈ نے بھارت کو 0-3 سے شکست دیدی تو پھر یہ 132 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہی برقرار رہے گی لیکن بھارت کے پوائنٹس 115 ہو جائیں گے اور اس کی پوزیشن بھی پانچویں ہی رہے گی اور پاکستان 124 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر برقرار رہے گی۔ اگر نیوزی لینڈ نے بھارت کو 1-2 سے شکست دیدی تو پھر بھارت کے پوائنٹس کو تو کوئی فرق نہیں پڑے گا البتہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 127 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر رہے گی اور پاکستانی ٹیم 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود رہے گی۔

مصنف کے بارے میں