کابل کے سفارتی علاقے میں خود کش دھماکا، 13 افراد ہلاک متعدد زخمی

کابل کے سفارتی علاقے میں خود کش دھماکا، 13 افراد ہلاک متعدد زخمی

کابل: افغانستان دارالحکومت کے سفارتی علاقے کے قریب ہونے والے خود کش حملے میں 13 افراد ہلاک اور متعددافراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے سفارتی علاقے میں خود کش بمبار نے آسٹریلین سفارت خانے کے قریب خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا۔
دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
افغان وزارت صحت کے حکام نے دھماکے میں 13 افراد کی ہلاکت اور 13 کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
دوسری جانب افغان سیکیورٹی فورسز نے گرین زون کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔