فلم ’’گول مال اگین‘‘ 252 کروڑ بٹورنے میں کامیاب

فلم ’’گول مال اگین‘‘ 252 کروڑ بٹورنے میں کامیاب

ممبئی : بالی وڈ فلم ’’گول مال اگین‘‘ نے دنیا بھر میں 252 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار روہت شیٹھی کی فلم ’’گول مال اگین‘‘ 20 اکتوبر کو ریلیز کی گئی جو اب ریلیز کے دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔ فلم نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر252 کروڑ روپے جبکہ بھارت میں صرف 10 روز میں مجموعی طور پر 167.52 کروڑ کما چکی ہے۔

فلم میں اداکار اجے دیوگن، ارشد وارثی، تبو، تشار کپور، کنعال کھیمو، پرینیتی چوپڑا اور شریاس تلپاڑے شامل ہیں۔