ٹیکس وصولی کیلئے راحت فتح علی خان کے بینک اکاونٹس سیل

ٹیکس وصولی کیلئے راحت فتح علی خان کے بینک اکاونٹس سیل

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس کی عدام ادائیگی پر عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے بینک اکاو¿نٹس سیل کردیے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار راحت فتح علی خان سال 2015 ءکے دوران انکم ٹیکس کی مد میں 33 لاکھ 48 ہزار روپے کے نادہندہ تھے جس کے خلاف ایف بی آر ایکشن لیتے ہوئے گلوکار کے بینک اکاو¿نٹس منجمد کردیے اور اکاو¿نٹس میں سے ایک لاکھ 5 ہزار روپے وصول بھی کر لیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ایف بی آر نے چند روز قبل ٹیکس ادا نہ کرنے پر اداکارہ نور کے بینک اکاو¿نٹس بھی منجمد کر دیے تھے۔