سی پیک منصوبے سے 75ہزار پاکستانیوں کو روز گار ملے گا

سی پیک منصوبے سے 75ہزار پاکستانیوں کو روز گار ملے گا
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد:  چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ غربت کی شرح میں نما یا ں کمی لائی جا سکے گی،

سی پیک کے تحت ملک میں جاری مختلف منصوبوں پر 75ہزارسے زائد پاکستانی روزگار کے حصول میں مصروف عمل ہیں۔ سی پیک سکریٹریٹ کے حکام کے مطابق سی پیک خطے کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے

اور پاکستان مستقبل میں سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے بعد اپنے جغرافیائی محل وقوع کے باعث یورپ اورایشیائی ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا۔