ایکسپو 2020 میں شرکت کے لئے پاکستان اور یو اے ای میں معاہدہ پر دستخط ہوگئے

ایکسپو 2020 میں شرکت کے لئے پاکستان اور یو اے ای میں معاہدہ پر دستخط ہوگئے
کیپشن: فوٹو فائل

دبئی: سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات معظم احمد خان نے دبئی متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایکسپو 2020 میں پاکستان کی شرکت کے معاہدہ پر دستخط کر دیئے۔

معاہدہ پر دستخط کی تقریب ابو ظہبی میں ہوئی جس میں عزت مآب سلطان الشمسی اسسٹنٹ منسٹر ، منسٹری آف فارن افیئرز اینڈ انٹرنیشنل کو آپریشن موجود تھے جنہوں نے معاہدہ پر دستخط کئے۔

اس موقع پر منستر آف سٹیٹ فار انٹرنیشنل کو آپریشن عزت مآب ایم الہاشمی ڈائریکٹر جنرل ایکسپو 2020 بھی موجود تھیں۔ ایم الہاشمی نے اس موقع پر عبدالرزاق داؤد ایڈوائزر ٹو پرائم منسٹر برائے کامرس ، ٹیکسٹائل ، انڈسٹری اینڈ پروڈکشن بھی موجود تھے۔

جنہیں معاہدہ سائن ہونے پر ایکسپو 2020 کا یادگاری نشان پیش کیا۔ ایکسپو 2020 میں پاکستان کی شرکت کے لئے معاہدہ سابقہ حکومت کے دور میں سائن نہ ہو سکا جو موجودہ دور حکومت میں سائن ہوگیا ہے جس سے پاکستان اور امارات کے مابین تعلقات پر اچھا اثر پڑے گا۔