ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات، امور پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات، امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: پاکستان تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے بعد سے ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دوسرا دورہ ہے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ ترجمان دفتر خارجہ آفیشل پیج

اسلام آباد: دورہ پاکستان پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف آج علی الصبح سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے بعد سے ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے درمیان دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔اپنے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں دو طرفہ سیاسی و عسکری امور پر بات ہو گی۔