افغان آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ڈپٹی کمانڈر سمیت 25 ہلاک

افغان آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ڈپٹی کمانڈر سمیت 25 ہلاک
کیپشن: مسلح جنگجوؤں نے فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا، طالبان ترجمان کا دعویٰ۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کابل: افغان بری فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمانڈر سمیت 25 سینئر حکام ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی صوبے فراح میں دو ہیلی کاپٹر صوبہ ہیرات جا رہے تھے کہ ایک ہیلی کاپٹر توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے پہاڑی کی چوٹی سے ٹکرا کر گر گیا۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں افغان فوج کے ڈپٹی کمانڈر اور صوبہ فراح کونسل کے سربراہ سمیت 25 سینئر افسران ہلاک ہو گئے۔دوسری جانب طالبان ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مسلح جنگجوؤں نے فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ طالبان کے زیر اثر علاقوں میں سفر کے لیے افغان حکومت اور فوج کے سینئر حکام اکثر ہیلی کاپٹر میں ہی سفر کرتے ہیں۔