پانچ سال میں ہم آپ کو سپورٹ کرتے ہیں آپ ہمارے ساتھ بیٹھیں، زرداری

پانچ سال میں ہم آپ کو سپورٹ کرتے ہیں آپ ہمارے ساتھ بیٹھیں، زرداری
کیپشن: ہم سب بیٹھ کر ایک حل تجویز کریں جس سے ہم پاکستان کو مسائل سے نکال سکیں، آصف زرداری۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: آصف علی زرداری کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا آج 20، 25 سال بعد میں یہاں خطاب کر رہا ہوں اور یہ کہہ رہے تھے کہ پاکستان بنا ہے آپ بنائیں ، ہم بنائیں ، میاں صاحب بنائیں لیکن پاکستان کو اس مشکل وقت سے نکالنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے سی پیک کا نظریہ سوچا اور اگر گوادر پورٹ کو نکال دیں تو آگے سی پیک کیا بنتا ہے تاہم جمہوریت میں کمزوریاں ضرور ہیں اور ہر کسی کی اپنی سوچ ہے جبکہ ہر سیاسی جماعت کی اپنی سوچ ہے تاہم ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا یہ دو تین بلین ڈالر جو آپ کو ملے ہیں یہ ضروریات پوری کرنے کیلیے کافی نہیں لیکن ہم سب بیٹھ کر ایک حل تجویز کریں جس سے ہم پاکستان کو مسائل سے نکال سکیں۔ نیدر لینڈ چھوٹا سا ملک ہے اور جس کی دوسری سب سے بڑی برآمدات خوراک ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا سب سے چھوٹا روٹ سی پیک ہے اور ہم ہم کسی کے آنے پر اعتراض نہیں کرتے۔ پاکستان کو ہم نے مضبوط بنانا ہے لیکن شارٹ ٹرم ٹرانزیکشن سے نہیں اور پانی کا مسئلہ ہیومین رائٹس کا ایشو ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تو گندم اور چینی درٕآمدکی جارہی تھی لیکن ہم نے چینی بھی برآمد کی اور گندم بھی۔ ہم نے سندھ میں دراوڑ ڈیم بنایا اور ایک ایکڑ پر تقریباً ایک لاکھ 24 ہزار گیلن پانی ہر فصل کو دیتے ہیں اور اگر اتنا پانی فصل کو دیا جاتا ہے تو کتنا پانی بچایا جا سکتا ہے۔

سابق صدر نے کہا پاکستان پر قرض کو میں قرض نہیں سمجھتا اور آئیں ساتھ مل کر کام کریں ۔ ہم آپ کو اس چیز سے نکالیں گے کہ آپ اپوزیشن کے موڈ سے باہر آ جائیں اور پانچ سال میں ہم آپ کو سپورٹ کرتے ہیں آپ ہمارے ساتھ بیٹھیں۔