سندھ بھر میں 10 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

سندھ بھر میں 10 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
کیپشن: سندھ میں 10 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو سپریم کورٹ کی جانب سے بری کیے جانے کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے ہونے والے احتجاج کے پیش نظر سندھ میں 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 10 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی 10 روز کے لیے پابندی ہو گی۔