شرپسند عناصر ریاست سے نہ ٹکرائیں ورنہ ایکشن لینگے :وزیر اعظم عمران خان

شرپسند عناصر ریاست سے نہ ٹکرائیں ورنہ ایکشن لینگے :وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج جو فیصلہ پر ایک چھوٹے سے طبقے نے ردعمل دیا ہے اگر یہ باز نہ آئے تو ریاست ایکشن لے گی ۔


 عمران خان نے کہا جو لوگ اس وقت آپ کو اکسا رہے ہیں آپ نے ان کی باتوں میں نہیں آنا ،یہ لوگ صرف اپنی سیاست چمکا رہے ہیں ،میں ان کو مشورہ دیتا ہوں ریاست سے نہ ٹکرا نا ،اگر ایسا ہوا تو سخت ایکشن ہوگا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ فیصلے کے بعد ججز اور جنرلز کیخلاف جو زبان استعمال کی وہ انتہائی غلط ہے ،اگر ایسے ہی زبان استعمال کی گئی تو کون سی حکومت چل سکتی ہے ۔


عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف غلط زبان استعمال کی گئی اور آرمی چیف کو غیرمسلم قرار دیا گیا،انہوں نے کہا کہ جب ہالینڈ کے اندر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی کوش کی گئی تو اس وقت ہمارا واحد ملک تھا جس نے مہم چلائی۔

قوم سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ مدینے کے بعد پاکستان اسلام کے نام پر بنا، پاکستان ایک عظیم ملک بنے تو اسلام کے اصولوں پر چل کر ہی بنے گا،عوام کے اس طر ح کے ردعمل کا نقصان عام شہری کو اُٹھانا پڑ رہا ہے ،یہ جو لوگ اس وقت ملک میں افراتفری پھیلا رہے ہیں وہ پاکستان کے حق میں نہیں ہیں ،وزیر اعظم عمران خان نے کہ عوام نے ان لوگوں کی باتوں میں نہیں آنا یہ لوگ صرف سیاست کر رہے ہیں ،اگر باز نہ آئے تو سخت ایکشن لینگے ۔