پٹرول کی قیمتوں میں5روپے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا

پٹرول کی قیمتوں میں5روپے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد :تحریک انصاف کی حکومت نے گیس ،بجلی کے بعد عوام پر پٹرول بم گرا دیا ،حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5روپے لٹر اضافہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دے دی،پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں3 روپے فی لیٹراضافہ کردیا گیا۔وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد پیٹرول 5 روپے مہنگا ہونے کے بعد اس کی نئی قیمت 97 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے 48 پیسے اضافہ کے بعد نئی قیمت 82 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے،ڈیزل 6 روپے 37 پیسے فی لیٹرمہنگا ہونے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 94 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹراضافے کے بعد نئی قیمت 86 روپے 50 پیسے فی لیٹرکردی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے ہو گا۔