ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 149رنز کا ہدف دیدیا

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 149رنز کا ہدف دیدیا

 ابوظہبی :ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈکو جیت کیلئے 149رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز مایوس کن کیا اور ابتدائی دو کھلاڑی 10کے اسکور پر آﺅٹ ہوگئے تھے، بابر اعظم صرف 7 جبکہ صاحبزادہ فرحان 1اسکور بنا کر آﺅٹ ہوگئے تھے،گرین شرٹس کی پہلی وکٹ 8 کے اسکور پر گری،بابر اعظم 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،ان کی وکٹ ایڈم ملن نے لی،دوسرے آﺅٹ ہونے والے بیٹسمین اوپنر صاحبزادہ فرحان تھے، جو صرف 1 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے،اعجاز پٹیل نے انہیں آﺅٹ کیا۔

اس کے بعد محمد حفیظ اور محمد آصف نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور اسکور کو  77 کتک لے گئے،محمد حفیظ 45 رنز بناکر ایڈم ملن کا دوسرا شکار بن گئے، انہوں نے اپنی بیٹنگ کے دوران 5 چوکے اور 2 چھکے لگائے،گرین شرٹس کے چوتھے آﺅٹ ہونے والے بیٹسمین آصف علی تھے، جو 24 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،انہیں کولن گرینڈہوم نے گلین فلپس کی مدد سے قابو کیا۔

کپتان سرفراز احمد آﺅٹ ہونے والے 5ویں بیٹسمین تھے، وہ 121 کے مجموعی اسکور پر 34 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی چھٹی وکٹ 123 رنز پر گری، شعیب ملک 8 رنز بناکر رن آﺅٹ ہوئے۔ انگز کے آخر میں عماد وسیم اور فہیم اشرف نے تیز کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی اسکور کو 148 تک لے گئے۔ نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لیے 149 رنز بنانے ہیں۔