گستاخانہ خاکوں کی اشاعت،احتجاجی ریلی،فرانس کیساتھ سفارتی روابط ختم کرنیکا مطالبہ

blasphemous,sketches,protest rally,france
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:فرانس میں گستاخانوں خاکوں کی اشاعت پر پاکستان میں احتجاج،جماعت اسلامی کی اسلام آباد میں ریلی ،فرانس کے ساتھ سفارتی روابط ختم کرنے کا مطالبہ۔


ذرائع کے مطابق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد پوری دنیا کے مسلم ممالک سمیت پاکستان میں بھی  احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں اسلم نے فرانس ریلی میں فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


چنیوٹ میں نکالی گئی احتجاجی ریلی  میں شہریوں کی بڑی تعداد  میں شرکت،فرانسیسی صدر کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔سوات میں  احتجاج کیا گیا جس میں  مظاہرین  نے فرانسیسی سفیر  کوملک بدر کرنے اور پشاور دھماکے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا۔


منچن آبادمیں احتجاج کے دوران انجمن تاجران، مذہبی جماعتوں اور شہریوں نے ریلی  نکالی اور مقررین نے  حکومت سے فرانسیسی  مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔


اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں تاجر اور مذہبی جماعتوں کا مظاہرہ کیا ،مظاہرین کی فرانسیسی سفارتخانے جانے کی کوشش،پولیس نے راستہ  کنٹینر لگا کر سیل کر دیا،پیش قدمی پر مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے،پولیس کی مظاہرین پر شیلنگ،مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ، آبپارہ میں دھرنا دیدیا جس کے بعد حکومت اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔


وفاقی وزیر  نور الحق قادری نے یقین دہانی کرائی کہ وہ مطالبات وزیر اعظم تک پہنچا ئیں گے اور پیر کو پانچ رکنی کمیٹی کی شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کرائی جائے گی ۔