شہریوں کی پیرس سے نکلنے کیلیے 700 کلومیٹر طویل قطار

 700 km long queue for citizens to exit Paris
کیپشن: فائل فوٹو

پیرس:  فرانس  کے دارالحکومت پیرس سے لوگوں کی اتنی بڑی تعداد نے اچانک نقل مکانی کی کہ گاڑیوں کی 700 کلو میٹر طویل قطار  بن گئی۔

فرانس کے  نشریاتی ادارے کے مطابق ہزاروں کی تعداد نے جمعہ  کی شام سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کی اور ملک کے کسی دوسرے شہر میں جانے کی اکھٹے کوشش کی تو گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

فرانس  کے صدر نے دو دن قبل عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس  کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے  لاک ڈاؤن  کے نفاذ کا اعلان ٹی وی  پر قوم سے خطاب  کرتے ہوئے کیا تھا۔

فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق جلدی جلدی شہر سے نکلنے کی کوشش میں آلے دی  فرانس کے علاقے میں گاڑیوں کی 700 کلو میٹر طویل قطار لگی جس سے ٹریفک  کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔

عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق فرانس کے شہریوں کی اکثریت لاک ڈاؤن کے دوران چھوٹے اور تنگ  فلیٹوں میں تنہا رہنے کے بجائے مضافاتی علاقوں میں رہنے کو ترجیح دے رہی ہے جس کی وجہ سے نقل مکانی میں تیزی دکھائی دی۔

حکومت فرانس کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے تحت  لاک ڈاؤن  کا دورانیہ چار ہفتوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔