اللہ کی حاکمیت کو تسلیم کرنا اور کسی کی حاکمیت نہ ماننا اسلام  کا اولین تقاضا ہے:سراج الحق

siraj ul haq,sovereignty,isralm,ALLAH,jamat e islami
کیپشن: فائل فوٹو

مظفر گڑھ:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اللہ کی حاکمیت کو تسلیم کرنا اور کسی کی حاکمیت نہ ماننا اسلام  کا اولین تقاضا ہے،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے ہمیں بہترین اور خوبصورت دنیا دے۔


تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی مفادات کی پارٹی نہیں، جماعت اسلامی پاکستانی عوام کی کامیابی  چاہتی ہے، چاہتے ہیں ملک میں سیاسی کرپشن نہ ہو،چاہتے ہیں پاکستان کے عوام  بنیادی سہولتوں  سے محروم نہ ہوں۔


سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت کا کردار عوام کیلئے ماں کی شکل میں ہوتا ہے،  ایسی دنیا  چاہتے ہیں جس میں سود نہ ہو جس میں بھوک اور کوئی کرپشن نہ ہو، ایسی خوبصورت دنیا جس میں کوئی کسی کا غلام نہ ہو۔


امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جدوجہد، انقلاب اور کامیابیوں کے بغیر کوئی کام ممکن نہیں،اللہ کی حاکمیت کو تسلیم کرنا اور کسی کی حاکمیت نہ ماننا اسلام  کا اولین تقاضا ہے، بہترین حکومت وہ ہوتی ہےجوعوام کومسائل سےنجات دلانےکیلئےکوشش کرتی ہیں،موجودہ حکومت  عوام کو مسائل سے نجات دلانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔


انہوں نے کہا کہ عوام کو اس وقت بجلی، مہنگائی،بیروزگاری سمیت مختلف مسائل کا سامنا ہے،حکمران اگر عوام کو مسائل سے نجات نہیں دلاسکتے تو انہیں برسر اقتدار رہنے کا حق نہیں۔