حکومتی جبر سے گبھرانے والے نہیں:عطا تارڑ

atta tarar,government repression,n league,statement
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماعطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومتی جبر سے گبھرانے والے نہیں ،جہانگیر ترین 100 ارب کا ٹیکہ لگا کر باہر چلے گئے۔


ذرائع کے مطابق رہنما (ن) لیگ عطا تارڑ نے کہا کہ آج کہا جا رہا ہے حمزہ شہباز نے عدالت آنے سے انکار کیا،کیا حمزہ شہباز آزاد شہری ہے،آج تک ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔


عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ کہاں  ہے شہزاد اکبر جو آئے روز پریس کانفرنس  کرتے تھے،ہمیں معلوم ہے  ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں،حکومتی جبر سے گبھرانے والے نہیں ۔


انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین 100 ارب کا ٹیکہ لگا کر باہر چلے گئے،حکومت مافیا کو کیوں نہیں پوچھتی،بجلی، آٹے، چینی اور ادویات پر کرپشن کی گئی، لوٹے گئے اربوں روپے کا حساب لیا جائے گا۔


ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے، موجودہ حکومت نے عوام کیلئے ابھی تک کوئی ایک منصوبہ بھی نہیں بنایا جبکہ حکومت بتائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں؟۔