ترکی کی ہر طرح کی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں :وزیراعظم کا ازمیر میں زلزلے پر اظہار افسوس

pm imran khan,izmir earthquake,turkey,help,regret

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ترکی میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں مالی و جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ازمیر زلزلےمیں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ترک صدراورعوام سےاظہارافسوس کرتاہوں،ترک قوم کے ساتھ کھڑے ہیں،ترکی کی ہر طرح کی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں ،2005 کےتباہ کن زلزلہ میں جس طرح ترکی ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہم نہیں بھول سکتے۔


سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترکی کے شہر ازمیر میں آنے والے زلزلے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

448832fbaf38f9cba96695de1cd2e00f


انہوں نے کہا کہ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ضرورت پڑی تو ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔


چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی زلزلے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں زلزلے کے باعث ہونے والے نقصانات کا سن کر بے حد دکھ ہوا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔


ترجمان دفتر خارجہ نے بھی ترکی کے صوبے ازمیر میں آنے والے زلزلے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں متاثرین کے ساتھ ہیں۔