یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان 

petrol Prices To Decrease in November
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی ہے ۔ 

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو بھجوا دی گئی ہے ۔

سمری میں پیٹرول ایک روپیہ پچاس پیسے فی لیٹر سستاکرنے کی سفارش کی گئی  ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے  فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے ۔ 

اوگرا حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار رکھی جاسکتی ہیں ۔ وزیراعمران خان کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان آج کرے گی ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین پندرہ روز کے لیے کیا جائیگا۔ 

قبل ازیں وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پیڑول کی قیمت ایک سو تین روپے ستانوے پیسے  فی لیٹر برقرار رکھی گئی ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل  کی قیمت کو ایک سو چار روپے فی لیٹر برقرار رکھاگیا ۔ 

مٹی کا تیل پیسٹھ روپے انتیس پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ۔ بلکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت باسٹھ روپے چھیاسی پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ۔ 

قبل ازیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارساں کردی تھی ۔ 

ذرائع نے سولہ اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پیٹرولیم لیوی میں کمی کا امکان ظاہر کیا تھا ۔